شہباز شریف

چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جاسکتا، اگر چین مدد نہ کرتا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل حل کریں گے، آئی ایم ایف سے پہلی قسط جولائی میں مل جائے گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سارے کام ہو چکے ہیں، ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے ہماری مدد کی، ماضی میں بھی چین نے ہماری بے پناہ مدد کی ہے۔ سعودی عرب نے بھی دو ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے رقم نہ ملتی تو معاملہ کچھ اور ہوتا، چین کے 5 ارب ڈالر کے رول اوور نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے کہا کہ 1 ارب ڈالر حاضر ہیں، پیرس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 1 ارب ڈالر کا وعدہ کیا، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر لانے میں سپہ سالار عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل بے پناہ کوششوں سے منطقی انجام کو پہنچی، 9 ماہ کیلئے ملنے والی رقم عارضی ریلیف ہے، یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے، اگلے 15، 20 سال اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے، اللہ سے دعا ہے آئی ایم ایف سے یہ ہماری آخری ڈیل ہو، پاکستان ترقی کرے گا، بقیہ مدت مل کر بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے