سرفراز بگٹی

دہشتگرد مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نگران وزیرداخلہ

کوئٹہ (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینیجمنٹ اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یادگار شہدا پر حاضری دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا۔ نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے