شرجیل میمن

چیئرمین پی ٹی آئی کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما اور  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ثاقب نثار  جیسے ججزکی تلاش ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے لیے ثاقب نثار  جیسا جج ہو جو  ان کے لیے غیر قانونی فیصلے دے سکے اور  عمران خان غیر قانونی فیصلوں کے بدلے بطور رشوت پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست واضح طور پر بتا رہی ہےکہ کپتان کھیل جیتنے کے لیے صرف اپنے امپائرز  ہی چاہتا ہے۔یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنےکی پٹیشن دائرکی ہے۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے