طلال چوہدری

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیٹ پر اہلیہ اور بہن کو بٹھانا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود موروثی سیاست پر تنقید کرتے تھے، وہ اپنی سیٹ پر اپنی اہلیہ اور بہن کو بٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دہرے معیار سامنے آ چکے ہیں، ان کو کوئی نظر نہیں آیا تو انہوں نے گوہر خان کو نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو کہتے تھے کہ ان کے اہلِ خانہ کا سیاست سے لینا دینا نہیں، ہر آنے والے دن میں ان کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں ان کے کیس اس لیے لڑ رہی ہیں کہ وہ عہدے پر قبضہ کر سکیں، یہ موروثی سیاست کا لیکچر دیتے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ میرٹ پر لوگوں کو لگائیں، خود موروثی یا بزدار ڈھونڈ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آڈیو چیئرمین پی ٹی آئی کی موروثی سیاست اور دہرے معیار کی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے