مرتضی سولنگی

نگراں حکومت کوئی ادارہ بند نہیں کرسکتی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کوئی ریگولر اپائنٹمنٹ نہیں کرسکتی، نگراں حکومت یہ بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی ادارہ بند ہوجائے۔ خیال رہے کہ سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 9 اکتوبر 2023ء کو کمیٹی کی سفارشات پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ کمیٹی ملازمین کی بھرتی سے متعلق واضح ہدایت جاری کرے، عمل کریں گے، اسٹاف کی کمی دور کرنے یا ضروری پروگرام کے لیے کچھ لوگوں کی خدمات لینا پڑتی ہیں، یومیہ اجرت پر بھرتی کے لیے اشتہار کا پراسیس طویل ہوگا، ادارے کام نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی تجویز کرے کہ ڈیلی ویجز کے لیے اشتہار کی شرط لازمی ہے تو اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ کمیٹی کے ارکان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، مجھے کمیٹی کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے