شہباز شریف

الیکشن نہیں عوام کے مفادات کی جنگ لڑنے جارہے۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن نہیں عوام کے مفادات کی جنگ لڑنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، پاکستان اور عوام کی بھلائی، بہتری اور مفاد میں نواز شریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے یہ الیکشن بہت اہم ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے، سیاسی انتقام ہار گیا، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔ گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کئے گئے، ہمارے خلاف شروع کئے گئے سیاسی انتقام کا نشانہ عوام اور ملک بن گئے۔

دوران ملاقات عام انتخابات کی تیاریوں اور صوبہ سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت ہوئی، سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا، ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے