انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

لاہور (پاک صحافت) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف ہمارا کاندھا استعمال کرے۔ تاجروں کیلئے جاری کیا گیا نوٹفکیشن کا مقصد سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری نعیم میر نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے حکومت سنجیدہ نہیں جبکہ کورونا کی آڑ میں تاجروں کے کاروبار کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صرف پنجاب میں اسکولز اور تجارتی مراکز بند کرنے کا فیصلہ بدنیتی اور سیاسی مقاصد پر مشتمل ہے۔ حکومت اس طرح سے سیاسی مخالفین کی حکومت مخالف تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے