مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم نااہل اور نالائق حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ مولانا فضل الرحمن

فیصل آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نااہل اور نالائق حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے فیصل آباد میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں، یہ ایک کروڑ نوکریاں کیا دیں گے، 30 لاکھ ملازمین کو فارغ کیا۔ ریاستوں کی بقا کا دار و مدار آج معیشت پر ہے، ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ لیکن موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل تباہ کردی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈکٹیٹروں اور ان کے چیلوں کو چیلنج کیا ہے۔ عوام کا گناہ کیا ہے کہ تم نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیے؟۔ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے جسے آج غیر مستحکم بنادیا گیا ہے۔ جب لوگ خودکشی پر مجبور ہوجائیں گے تو پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہ رجائے گی؟ عوام کو منظم ہوکر میدان میں نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے