مرتضی وہاب

عمران خان کو گھر بھیجے بغیر عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لئے عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا۔ کیونکہ ان کے برسراقتدار ہوتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو معیشت کا پتہ ہے نہ ہی تاریخ کا پتا ہے۔ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے۔ کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو، خان صاحب آپ کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے انوائرمنٹ فرینڈلی پروجیکٹ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔ شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی، لیکن ان کے مفادات کچھ اور ہیں، یہ اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے