مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

پی ڈی ایم سربراہ اور صدر ن لیگ کے درمیان کل اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان کل اہم ملاقات متوقع ہے۔ جس کے دوران اہم سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی کل اہم ملاقات  کریں گے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ؤں کے دریمان ملاقات پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ ملاقات کے دروان اہم مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن  مسلم لیگ ن کے صدر و پی ڈی ایم رہنما شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ترجمان مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے شہبازشریف کو بلایا ہے، وہ اپنے ساتھ جسے مرضی لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے