احسن اقبال

عمران خان تشدد اور جتھوں کی سیاست کررہا ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان تشدد اور جتھوں کی سیاست کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی عدلیہ نے لطیفہ فیصلہ کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیا تھا۔ 2018 میں عدالتی فیصلے کا مقصد مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانا تھا، ضروری ہے کہ اس غلطی کی تلافی اور میدان سب کے لئے برابر کیا جائے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو غلط اور غیرقانونی فیصلے سے نااہل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا فرض ہے کہ نوگو ایریا کو کلیئر کرائے، عمران خان انتشار پیدا کر کے دنیا کو بتانا چاہتا ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تشدد اور جتھوں کی سیاست کر رہا ہے، عمران خان اب ہمیں مذاکرات کی پیشکش کررہا ہے۔ ہمیشہ عمران خان سے کہا جمہوریت میں بات چیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے