پیپلزپارٹی

پی پی سندھ کیجانب سے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

حیدرآباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کی ناانصافیوں اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے ناکام تین سال مکمل ہو چکے ہیں اور وہ کامیابی کا راگ گا رہے ہیں مگر زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔ اس وقت سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سندھ کی زراعت کو بڑا نقصان دیا گیا ہے۔

صدر پی پی سندھ نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ سے پانی کے معاملے میں بڑی زیادتی کی جا رہی ہے جبکہ ارسا اس مسئلے پر مسلسل خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ارسا کی نمائندگی ہونا لازمی ہے مگر افسوس ہے کہ اس وقت ارسا میں سندھ کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے