شہباز شریف

میڈیا اتھارٹی پر صحافیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں، بھرپور ساتھ دیں گے، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نے میڈیا اتھارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی پر صحافیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں، بھرپور ساتھ دیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں جھوٹ، نفرت کا زہر گھولا گیا، میڈیا اس سے بہترطور پر آگاہ ہے، تین برسوں میں میڈیا پر لگنےوالی پابندیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا تنظمیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم مسترد کرچکے، تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی مخالفت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیا اتھارٹی سے متعلق شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر قانون سازی کی حکومتی کوشش پوری قوت سے ناکام بنائیں گے، آزاد صحافت، جمہوریت و آئینی آزادیوں کے لیے یہ معاملہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اخلاص کا مظاہرہ ہوا تو سینیٹ میں اس کالے قانون کی منظوری روکنا ممکن ہے۔ حکوم

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے