سعید غنی

پی پی رہنما سعید غنی ڈینگی وائرس میں مبتلا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے،  سعید غنی کا کہنا ہے کہ تیز بخار اور جسم میں شدید درد اور دکھن ہونے کے باعث فی الحال کسی کو جواب نہیں دے سکتے ہیں اور نا ہی کسی سے فون پر بات کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ اتوار کے دن سے ڈینگی کی وجہ سے تیز بخار، سردرد اور جسم میں شدید درد اور دکھن کا شکار ہیں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بیمار ہونے کے باعث وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجرز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ  صوبائی وزیر سعید غنی نے  اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما  کی گزشتہ اتوار سے  طبیعت ناساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے