امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ کیجانب سے عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ نے آج ہونے والی بارش کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر سندھ کی عوام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عوام کو احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بجلی کی تنصیبات، کھمبوں اور گیلے تاروں کے نزدیک جانے سے پرہیز کریں۔ کیونکہ موجودہ صورت حال میں کرنٹ لگنے کا خطرہ ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھے جائیں جبکہ گھروں میں گیلے ہاتھوں سے بجلی کے بورڈ کو ہاتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلا ضرورت بارش کے موسم میں گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہر سال اس موقع پر عوام کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بجلی کے کرنٹ لگنے سمیت دیگر حادثات میں درجنوں شہری موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے