پی ٹی آئی کے سیکیورٹی بریفنگ کے بائیکاٹ پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کے بائیکاٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپنی حکومت میں یہ کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کر لوں؟ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان کے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ، یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے، ہر جگہ گھٹیا حرکتوں پر افسوس صد افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے