عظمی بخاری

پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تشدد  کے باعث اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی کہہ رہی تھی پی ٹی آئی کے حواری آگ لگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جو حکم دیا اس پر عمل درآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ  جب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی تو میٹرو اسٹیشن، گاڑیوں اور رکشوں کو نذر آتش کیا گیا۔ نہوں نے کہا کہ  کب تک عمران خان کے فسادیوں کے رحم و کرم پرچھوڑا جائے گا اور پوچھا نہیں جائے گا ، بتا دیں جاں پناہ اور عالی پناہ کے آگے ریاست کو جھکایا جائے۔

واضح رہے کہ  جاری بیان میں عظمی بخاری نے مزید کہا کہ  عمران خان اپنے پروگرام کا بار بار اعلان کر رہاتھا کہ ڈی چوک آنا تھا جبکہ عدالت کے فیصلے پر وکلاء پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ساری زندگی میوزک کو پنجابی ٹچ دیتے رہے قوم کے آگے اعتراف کیا تقریروں میں  اسلامی ٹچ اور مذہب کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے