پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کیجانب سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ عنقریب پریس کانفرنس میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ سلطان محمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سلطان محمد خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ 2021 تک وزیر بھی رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی ملک اور پاک فوج مخالف بیانات اور اقدامات سے پارٹی کارکنان میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث پارٹی سے علحیدگی اختیار کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے