شیری رحمان

پی ٹی آئی کا خط آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ کی ناکام سازش ہے۔ شیری رحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا خط آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ کی ناکام سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط لکھ کر پھر ثابت کیا کہ وہ سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتی ہے، یہ معاہدے شخصیات کے بیچ نہیں ممالک اور عالمی اداروں کے بیچ ہوتے ہیں۔

شیری رحمن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اس خط سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی منفی سیاست سے ابھی تک کنارا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لے کر نئے آئینی اور جمہوری عمل کا آغاز کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو سازشیں گھڑنے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے