قمر زمان کائرہ

نو لاکھ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نو لاکھ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، گزشتہ تیس سال میں تقریباً ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ قمر زمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گمنام اجتماعی قبریں ہیں، خواتین سے زیادتی، پیلٹ گن سے کشمیری نوجوانوں کو نابینا کرنا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہتھیار بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کے حوالے سے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اقدامات سے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کیے، بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ایسے ہتھکنڈے نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں نہ اب ہوں گے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ  ایسے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کے عزم کو توڑنا چاہتا ہے، حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، ہمیں باتوں سے بڑھ کر عملی طور پر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہو گا، ہر پاکستانی اور کشمیری دنیا کے ہر کونے میں کشمیر کا جھنڈا اٹھا کر کشمیریوں کی آواز بنے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں ہمیں عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہو گا، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے