بلاول بھٹو

صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، ہم تو ایسی سیاست کا سوچ نہیں سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ڈاکٹرائن کا ایک حصہ بے نظیر انکم سپورٹ میں کٹوتی بھی تھا، صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بے نظیر انکم سپورٹ بنایا۔ ملک آئینی، سیاسی، معاشی بحران کا شکار ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ ان بحرانوں سے ہے۔ بلاول بھٹو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے