پیپلزپارٹی

مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رہنما پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد نے پیپلزپارٹی کے رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں پی پی رہنما سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قبائلی شخصیت میر محمد خان ابابکی سمیت 5 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو غبلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد نے پیپلزپارٹی کے رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں پی پی رہنما سمیت پانچ افراد جاںوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے مستونگ میں قبائلی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر محمد خان ابابکی کی شہادت پر پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری سردار ثناء اللہ ابابکی سمیت تمام لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت اور جیالے آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے