احسن اقبال

یہ حکومت جتنا وقت گزارے گی اتنی تباہی ہوگی، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جتنا وقت گزارے گی ملک میں اتنی ہی تباہی ہوگی۔ لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا،  لیکن ابھی پارلیمنٹ کے اندر فیصلے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وہ پنجاب سمیت ہر جگہ تبدیلی لانے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت نہیں بلکہ مستقل حل کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، آج گیا یا کل گیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی، اب لوگ اس حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ اب حلیفوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، یہ حکومت جتنا وقت گزارے گی اتنی تباہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے