عامر لیاقت

قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ عامر لیاقت کے ملازم کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو  ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی اور  بتایا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔

واضح رہے کہ  عامر لیاقت کے گھر بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے جنریٹر چل رہا تھا اور گھر میں جنریٹر کا دھواں پھیلا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کا  پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد میت کو  ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ان کے ملازمین اور ڈرائیورز سے بیانات لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے