پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما محمود سدوزئی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما محمود سدوزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمود سدوزئی نے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ صدر پی پی چوہدری محمد یاسین نے ہار پہنا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر محمود سدوزئی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، مجھے فخر ہے کہ بھٹو کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں، پی پی آزاد کشمیر کی قیادت کا شکریہ جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

محمود سدوزئی کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک سوچ کے تحت ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی تھی اور میں اس جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے