پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے اپنے ایک اور رہنما کی پارٹی رکنیت ختم کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف رہنما پارٹی سے بغارت کررہے اور مختلف رہنماوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق احمد جواد کو صفائی کا موقع دیا گیا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے۔ احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے