ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی پاکستان کو ہر حال میں غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت پاکستان کوہر حال میں غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ پی آئی اے پائلٹس لائسنس کی سازش، خط کی سازش کے بعد پاکستانی ڈپلومیٹس کو دنیا بھر میں مشکوک  پی ٹی آئی نے بنایا۔

واضح  رہے کہ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ جس طرح پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی  پی  ٹی آئی کو دل ہی دل میں بہت خوشی ہے ، اسی طرح  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کادل ہی دل میں بہت دُکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے