شہباز شریف مولانا فضل الرحمن

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، ملاقات میں مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا سے مشاورت کی جبکہ امیر جے یو آئی نے شہباز شریف کو عوامی ریلیف کے اقدامات بارے تجاویز سے آگاہ کیا۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمان ایاز صادق کے گھر پہنچے اور ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے