رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی والے جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے، رانا ثناء الله

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء الله نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے، یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے