فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کرواتے پھرتے ہو؟۔ جیل بھرو تحریک سے پہلے 4 دن کے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کرائیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کی زبان اور اعمال جیل پہنچائیں گے۔ عمران خان 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے