شیری رحمان

جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا۔ شیری رحمان

لاہور (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پارٹی ممبران کے متعلق جب کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا، جان بوجھ کر معاملے کو الجھانے کی کوشش نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تضاد ہو تو فوقیت پارلیمانی پارٹی کو نہیں، پارٹی سربراہ کو ہوگی، پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی پٹیشن 11 بجے واپس کردی گئی، ہم وہاں کھڑے رہے، برائے مہربانی آپ ساری پارٹی کو سن تو لیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے درخواست جمع کروائی نہ ہمیں سنا گیا نہ جے یو آئی کو۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران تحریک انصاف پیدا کر رہی ہے، ملک میں اس وقت گو مگوں کی کیفیت ہے، امید ہے اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی، ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے