اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کی جانب سے دائر  ہتک عزت کے  مقدمات پر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ خیال رہے کہ سعید غنی کی جانب سے حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات دائر کئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف دعوے دائر کر رکھے ہیں، عدالت نے 13 فروری کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے