بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر آزاد امیدوار سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے