شازیہ مری

پی ٹی آئی حکومت کا احتساب کا نعرہ یکطرفہ اور ڈھونگ ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لگایا جانے والا احتساب کا کھوکھلا نعرہ یکطرفہ اور ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی قومی احتساب بیورو کے احتساب کو یکطرفہ قرار دے چکی ہے، چیئرمین نیب دو برس سے 821 ارب روپے کی ریکوری کا ثبوت نہیں دے سکے، ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں، سیالکوٹ واقعہ سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے، جس کی ترجمانی کے فرائض نیب کی بجائے حکومتی وزرا کررہے ہیں اور وہ اسے آزاد ادارہ قرار دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ایک انتقامی ادارہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیکھ لیں، رپورٹ میں ہے کہ عوام احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں، اب عمران خان کا امتحان ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سمجھتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے