کے پی سے 1453 غیر ملکی خاندان وطن واپس جا چکے، نگراں وزیرِ اطلاعات

پشاور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک غیر ملکی 1453 خاندان واپس وطن جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختون خوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تارکینِ وطن کی واپسی پر غور کیا گیا، مجموعی طور پر 1 لاکھ 47 ہزار 994 غیر ملکی واپس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریبا 10 ہزار لوگ واپس جا رہے ہیں، آج 150 غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا ہے، 400 کے قریب جیلوں میں موجود تارکین کل چلےجائیں گے، ہم دو طریقوں سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رخصت کر رہے ہیں، ایک رضاکارانہ طور پر اور دوسرا قانون کےمطابق ڈی پورٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو خوشی کے ساتھ بھیجنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اب تک سب لوگ رضاکارانہ طور پر واپس جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے غیرملکیوں سےتعاون کر رہے ہیں۔ بیرسٹرفیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے، غیرقانونی مقیم لوگ اپنے ملک جائیں، ہم چاہ رہے ہیں کہ لوگ رضاکارانہ طور پر جائیں، رضاکارانہ طور پرجانےوالوں کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے، غیرملکیوں وطن کی واپسی سے متعلق ابھی تک کوئی شکایت نہیں آئی، غیرملکیوں کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے