شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے بائیس کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت نے بائیس کروڑ پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اب حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مارے مارے پھر رہےہیں ۔ڈینگی نے برا حال کر رکھا ہے۔ حکومت کو دور دور تک اس کا احساس نہیں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اب ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعا مانگ رہے ہیں کہ انہیں تو پرانا پاکستان چاہئے۔ الیکشن جب بھی ہوں شفاف ہونے چاہیئں۔ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن ارکان کو رات کے کھانے پر بلایا تھا جس میں 180 ارکان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے