پی آئی اے

پی آئی اے کو رواں سال بھی اربوں کا خسارہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی ایئرلائن رواں سال بھی اپنا خسارہ کم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ پی آئی اے کا خسارہ مزید اربوں روپے اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 9 ماہ میں پی آئی اے کو 42 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا رہا ہے۔ جولائی تا ستمبر 3 ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث کئی ملکوں میں فلائٹس آپریشن پر پابندی رہی اور حج و عمرہ سیزن بحال نہ ہونے پر بھی پی آئی اے کو نقصان ہوا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب 56 کروڑ روپے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے