مریم اورنگزیب

پیکا جیسے کالے قانون کے سبب تاریخ عمران صاحب کی ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس عمران صاحب کی فسطائیت اور آمریت کا اظہار تھا جو آج انجام کو پہنچا، اعلیٰ دعدلیہ نے آئین کے محافظ، پاسدار اور چوکیدار کا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا جیسے کالے قانون کے سبب تاریخ عمران صاحب کی ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دینے کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کی سربلندی کا فیصلہ دیا جو لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں، سول سوسائیٹی، میڈیا اداروں اور عوام کو مبارک پیش کرتے ہیں، پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمینڈ کو حق کی فتح مبارک ہو۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ نے فیصلہ دے دیا کہ کوئی میڈیا اور عوام کو اندھا، بہرہ اور گونگا نہیں بنا سکتا ، آئین میں دی گئی شہری آزادیوں اور اظہار رائے کا تحفظ دستور اور جمہوریت کا تحفظ ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں عمران صاحب کے دور کی پھیلائی ہر سیاہی کو ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے