تحریک انصاف  کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض پورے ملک میں پھیل گیاہے

تحریک انصاف  کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض پورے ملک میں پھیل گیاہے : سراج الحق

لاہور(پاک صحافت) منصورہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض پورے ملک میں پھیل گیا ہے، بدعنوانی اور نااہلی حکومت کاٹریڈ مارک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ  ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم کے احتساب کے نعروں کی قلعی کھول دی ۔ 2018 ء میں پاکستان 180 میں سے 117 واں کرپٹ ترین ملک ، 2019 ء میں 120 واں اور 2020 ء میں 124 واں ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سلیکٹڈحکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی ہے: مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ احتساب تب ہی بے لاگ ہوگا جب حکمرانوں کا دامن بے داغ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی نیلامی اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت کرپشن مکائو کا نعرہ لگا کر ملک مکائو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ملک کو نظریاتی اساس سے محروم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ، علما کردار ادا کریں ۔ملک کی ڈگماتی کشتی کو سنبھالنے کے لیے نظریاتی لوگوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

کنونشن کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور اور جمعیت اتحاد العلما لاہور نے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ صرف کرپشن کا ناسور ہی ملک کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث نہیں بن رہی ، دیگر شعبوں میں حالات ناقابل بیان اور شرمناک ہیں ۔ وزیراعظم صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانے کی باتیں کرتے تھے مگر اس وقت 195 ممالک کی فہرست میں پاکستان 154واں ملک ہے ، جہاں عوام کے لیے صحت کی سہولیات ناکافی ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت تمام اداروں کو بیچنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ پرائیوٹائزیشن کے عمل سے بے روزگاری مزید بڑھے گی اور ملک کمزور ہوگا ۔ جماعت اسلامی اداروں کی پرائیوٹائزیشن کی بھر پور مزاحمت کرے گی ۔ بدعنوان لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالنا ہوگا ۔ پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی ایسا ممکن ہے ۔ علماء اس کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے آزادی کے ساتھ ہی اس ملک کے ریسورسز پر قبضہ جمانا شروع کردیا ۔ حکمران طبقہ نے ہر اس جدوجہد کو ناکام بنانے کی کوششیں کیں جو پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ علماء و مشائخ کو ملک میں اسلامی انقلاب لانے کے لیے بھرپور جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے