امتیاز شیخ

پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والا اتحاد پانی کا بلبلہ ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیتاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والا اتحاد پانی کا بلبلہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ یہ جماعتیں عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ  کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عوام اس اتحاد کو ایک مرتبہ پھر پارہ پارہ کر دیں گے۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ طوفانی سیلاب اور کورونا میں یہ جماعتیں کس کونے میں چھپی ہوئی تھیں؟ سندھ کے عوام ان مطلب پرست جماعتوں کے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے ہزاروں نوجوان ان جماعتوں کی وجہ سے آج بے روزگاری کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، مخالفین کو الیکشن کمیشن، سرکاری ملازمین سمیت الیکشن اسٹاف تک پر اعتماد نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی اور غربت بیروزگاری کا مستقل حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، آئندہ اقتدار میں آکر بیروزگار نوجوان نسل کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے