رانا ثناء اللہ

ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب  کے صدر رانا ثناء اللہ نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔  رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے  پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن ٹی ایل پی ماڈل اپنائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین  (ای وی ایم)  پر الیکشن کرانے کا معاملہ پالیسی امور میں آتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے