بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ہی وسیب کے عوام کو ان کا صوبہ دے گی، بلاول بھٹو زرداری

رحیم یار خان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ  پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی اور پیپلزپارٹی ہی وسیب کے عوام کو ان کا صوبہ دے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر عمران خان وسیب کے عوام کو ایک لولی پوپ دے رہا ہے کیونکہ جب اس نے سیکریٹریٹ کا اعلان کیا تو اس سے ظاہر ہوگیا کہ عمران خان کبھی بھی وسیب کے عوام ان کو صوبہ نہیں دینا چاہتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ظالموں کے آگے مزاحمت کی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کو حقوق دلانے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس وقت ایک اور ظالم ملک پر مسلط ہے جس سے ہر شہری مشکلات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑے بڑے دعوے کرکے حکومت میں آیا جیسا کہ ایک کروڑ نوکریں، 50لاکھ گھر اور 90روز میں کرپشن کا خاتمہ ،یہ سارے دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے،روزگار دینے کی کی بجائے عمران خان نے لاکھوں افراد کو بیروزگار کر دیا، اور انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں سے ان کی چھت چھین لی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے تین سالہ دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے