فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار بلاول بھٹو ہی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار بلاول بھٹو ہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے سینیئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی یہ کوئی بڑی بات نہیں، بلاول کا دبئی جانا بھی معمول کی بات ہے۔ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو اور آصف زرداری جمعے کو دبئی گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری خفا نہیں جو آصف زرداری انہیں منانے جائیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول 30 نومبر کو یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے، آصف زرداری کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے انٹرویو کسی کے کہنے پر نہیں، اپنی خواہش پر دیا، والدین کیلئے بچے بڑے ہو جائیں تو بھی بچے ہی ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین ہیں، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے