پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کی کارکنوں کو بجلی بلوں کیخلاف عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت نے ملک بھر میں کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہدایت کردی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے