بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا مہنگائی اور غربت سے مقابلہ ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سیاسی مخالف کوئی نہیں، مہنگائی اور غربت سے مقابلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا مہم شہید بھٹو کے دور سے چلتی آرہی ہے، اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، آج تک سب سے زیادہ جیل کاٹنے والا سیاسی قیدی آصف زرداری ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان مشکل وقت گزار رہے ہیں ان کو بتانا چاہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں، آصف زرداری نے ساڑھے 11 سال جیل میں گزارے، جیل میں آپ کی سیاستدان بننے کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔ ہم نے کارکردگی سے پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اگر پی ٹی آئی کو چنیں تو ہمیں قبول کرنا پڑے گا، عوام اگر پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دے تو سب قبول کریں، عوام اگر نوازشریف چنتے ہیں تو ہم سب کو قبول کرنا چاہئے، عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیئے جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی 14مئی کو الیکشن کیلئے تیار تھی،کٹھ پتلیاں بنانے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے