حسن مرتضیٰ

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد والے فیصلے کی تائید کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے فیصلے پر دیر آئیں لیکن درست آئیں، نالائق اور نکھٹو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد عوامی فیصلہ ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ ہر باضمیر رکن اسمبلی اپنے حلقے میں موجودہ حکومت کے گناہوں کا بوجھ اٹھا کر نہیں جا سکتا، پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ حکومت کو آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پی ڈی ایم پھر بلاول بھٹو زرداری کے پیج پر آگئی جلد حکومت کے اتحادی بھی اسی پیج پر ہوں گے، ایوان کے اندر تحریک عدم اعتماد ایوان کے باھر عوامی لانگ مارچ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے