شرجیل میمن

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو تاریخی شکست دی، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعمام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو تاریخی شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہرضلع میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس سروس کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور چین سے پاکستان میں پلانٹس لگانے کی بات کی ہے، 2 سے 4 کمپنیوں نے پلانٹس لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، پیپلز بسیں آچکی ہیں، ہر 15دن بعد نئے روٹ ہوں گے۔ وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں بس سروس کا آغاز کریں گے، کم سے کم کرایہ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے