مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا عید کے بعد عوامی اجتماعات اور جلسے منعقد کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے عید کے بعد بڑی سطح پر عوامی اجتماعات اور جلسے منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ن لیگ ذاتی حیثیت سے احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی جس میں دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہماری جماعت کی جانب سے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ ملک بھر میں اجتماعات اور جلسوں کا انعقاد ہوگا جن میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ جو پارٹی بھی آئے گی ہم اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ تمام پولیٹیکل فورسز عید کے بعد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی۔ ہماری جماعت کی جانب سے حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاری کی جائے گی۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں میں کوئی جماعت آئے گی تو اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے