حافظ نعیم الرحمن

عمران خان غیرآئینی اور غیرقانونی اقدمات بند کریں۔ جماعت اسلامی

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں وفاقی حکومت کیخلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ عمران خان غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کو حق دو ریلی کا آغاز قائد آباد سے ہوا۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ ریلی میں موٹرسائیکلوں، کاروں اور بسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر کراچی کے عوام سے ووٹ تو لیا لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد پلٹ کر کراچی کی طرف دیکھا بھی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی مردم شماری آدھی ظاہر کی گئی اور کوٹہ سسٹم میں اضافہ کردیا گیا۔ کراچی والے پوچھتے ہیں وہ کہاں جائیں جہاں ان کی شنوائی ہو۔ عمران خان نے غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر کوٹہ سسٹم کو توسیع دے کر کراچی کے جوانوں پر ظلم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے