ن لیگ پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف اور ایاز صادق نے پیپلزپارٹی کے وفد راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ سے ملاقات کی، جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت میں آئندہ الیکشن کے دوران سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹ ہوسکتی ہے۔

مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے